سینیٹ میں پیش کردہ فاٹا اصلاحات سے متعلق بل پر فی الفور عمل درآمدکیاجائے،فاٹا یوتھ جرگہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

 سینیٹ میں پیش کردہ فاٹا اصلاحات سے متعلق بل پر فی الفور عمل درآمدکیاجائے،فاٹا یوتھ جرگہ


نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فاٹا انضمام کے حوالے سے ملاقات کریںگے، فاٹا کے عوام جو70سالوںسے تعلیم ، صحت اور آئینی حقوق سے محروم ہیں، فاٹایوتھ جرگہ سیاسی وغیر سیاسی نوجوانوں کی تنظیم فاٹا کی عوام کی نمائندگی کررہی ہیں
فاٹا یوتھ جرگہ کے نومنتخب ارکین کا پریس کانفر نس سے خطاب 
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاٹا یوتھ جرگہ کے نومنتخب ارکین نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیش کردہ فاٹا اصلاحات سے متعلق بل پر فی الفور عمل درآمدکیاجائے،نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فاٹا انضمام کے حوالے سے ملاقات کریںگے، فاٹا کے عوام جو70سالوںسے تعلیم ، صحت اور آئینی حقوق سے محروم ہیں، فاٹایوتھ جرگہ سیاسی وغیر سیاسی نوجوانوں کی تنظیم فاٹا کی عوام کی نمائندگی کررہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں اسی جماعت کو ترجیح دیں گے جنہوںنے فاٹا ریفارمز سے متعلق فاٹاکے عوام کا ساتھ دیا. پختونخوا عوامی ملی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف)نے فاٹا ریفارمز کی مخالفت کی جس کی وجہ سے فاٹاکے عوام کی دل آزاری ہوئی ہیں اور آئندہ انتخابات میں فاٹا کے عوام دونوں جماعتوں کو صفر سے ضرب دیںگے. منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹایوتھ جرگہ کے نومنتخب ارکین میںچیئرمین عدنان شنواری، عبدالقادرجنرل سیکرٹری ، عمر وزیر فنانس سیکرٹری ،نظام الدین ترجمان، فرہاد علی ڈپٹی ترجمان، سابقہ چیئر مین ارشد آفریدی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کیں. مقررین نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل

سپریم کورٹ، قومی اسمبلی سے پاس ہوتا ہواسینیٹ میں کاروائی کے لئے پیش ہو الیکن تاحال کوئی عملی کاروائی سامنے نہیںآئیں،ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے فاٹا ریفارمزسے متعلق ملاقات کریںگے. جس میںصادق سنجرانی کواپنے تخفظات سے بھی آگاہ کریں ،فاٹا یوتھ جرگہ کے عہدیداروںنے مزید کہا کہ پیر کے روز انتخابات میں نئی ارکین منتخب ہوئیںہیں،جنہوںنے فیصلہ کیا ہے کہ فاٹاانضمام سے متعلق اگران کی شنوائی نہیںہوئی تو اپریل کے مہینے میں اسلام آباد کے ایوانوں کے سامنے دھرنا دیںگے.اور جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے.ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹایوتھ جرگہ نوجوانوں کی تنظیم ہیں، جس کا صرف ایک ہی ایجنڈاہیںفاٹا65فیصد نوجوانوںپر مشتمل ہیںاور فاٹا یوتھ جرگہ ان کی نمائندگی کررہی ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ جن سیاسی جماعتوںنے فاٹا ریفارمز سے متعلق مخالفت کی تھیںان کو آئندہ الیکشن میں مخالف کا پھل دیںگے.فاٹا یوتھ جرگہ کے چیئرمین عدنان شنواری نے کہا کہ 70سالوں سے فاٹا کے عوام بدحالی کا شکار ہیں، تعلیم ، صحت اور آئینی حقوق سے محروم ہیں، انہوںنے آخرمیں کہا کہ سینیٹ سے فی لفورفاٹاریفارمز بل پاس کیا جائے تاکہ فاٹاکے عوام کو ان کے آئینی حقو ق مل سکیں. 

..

مزید خبریں :