ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک ہی ماہ میں اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا.گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے کریم ڈرائیور سجاول امیر کی گولیوں سے چھلنی لاش اسلام آباد کے نواحی علاقے سے مل گئی. تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہی ماہ میں آن لائن ٹیکسی کریم کا دوسرا ڈرائیور قتل ہو گیا.سجاول امیر نامی ڈرائیور نے آخری سواری گزشتہ شب 10 بجے مسریال روڈ کے علاقے سے اٹھائی تھی

اور منگل کی صبح لکھو کے علاقے سے اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی. پولیس کے مطابق سجاول کو پانچ گولیاں لگیں جبکہ مقتول کی گاڑی بھی موقع واردات سے مل گئی ہے. ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی پر مزاحمت کا واقعہ سمجھا جارہا تھا تاہم پولیس نے اس واردات کو مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کا آغاز کردیا ہے.یاد رہے کہ خیال رہے کہ 22 فروری کو اسلام آباد میں ہی آن لائن ٹیکسی کے 26 سالہ ڈرائیور جنید مصطفیٰ کو بھی قتل کیا گیا تھا.

..

مزید خبریں :