متحدہ مجلس عمل کی سربراہی کے لئے مولانا فضل الرحمن کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا، - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

متحدہ مجلس عمل کی سربراہی کے لئے مولانا فضل الرحمن کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا،


اجلاس بغیر فیصلے کے ملتوی سیکرٹری جنرل کیلئے جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف)میں رسہ کشی کی اطلاعات،اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی جانب سے جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا مطالبہ ،دونوں جماعتیں ٹائم فریم پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنے میں ناکام ،آئندہ اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل کی سربراہی کے لئے مولانا فضل الرحمن کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا اجلاس بغیر فیصلے کے ملتوی کردیا گیا ، سیکرٹری جنرل کیلئے جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام میں رسہ کشی کی اطلاعات ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کی جانب سے جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا مطالبہ دونوں جماعتیں ٹائم فریم پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنے میں ناکام . ایم ایم اے کا اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا. تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کا اجلاس منگل کے روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اقامت گاہ پر جاری رہا اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، سینٹ کے انتخابات کے نتائج اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف تجاویز تبادل خیال کیا گیا اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، سینٹر سراج الحق ، علامہ ساضد علی نقوی ، مولانا عبدالخفور حیدری، لیاقت بلوچ، حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان، علامہ توقیر ضیاء، اسد اللہ بھٹو 59، میاں محمد اسلم ، علامہ عارف واحدی، شبیر حسین میسمی، مفتی ابرار احمد اور دیگر نے شرکت کی جے یو پی کے رہنما اپنی پارتی کے سپریم کونسل کے چیئرمین کی ہمشیرہ کے جنازے میں شرکت کی وجہ سے اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے راہنماء جماعتی اور نجی مصروفیات کی باعث شریک نہ ہوسکے دونوں جماعتوں کے راہنماؤں سے دوران اجلاس رابطے رہے مرکزی جمعیت اہل حدیث اور جے یو پی کے ساتھ مشاورت میں طے پایا کہ آئندہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد ، پشاور، کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں عوامی کنونشن منعقد کیئے جائیں

اجلاس میں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں خاکہ مرت کرلیا گیا ہے جن کی ختمی تاریخوں کا اعلان سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا لیاقت بلوچ اور مولانا محمد امجد خان نے مزید بتایا کہ ایم ایم اے آئندہ عام انتخابات مقرر وقت پر چاہتی ہے انہون نے کہا کہ مجلس عمل عام انتخابات کیلئے تیار ہے، ہمارا عام انتخابات میں مقابلہ سکولر لابی کے ساتھ ہوگا انہوں نے مجلس عمل میں عہدوں کے چناؤ کے حوالے سے اختلاف کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ یہ کسی کی غلط خواہش ہوسکتی ہے لیکن مجلس عمل متحد ہے اور دین اسلام اور وطن کے خلاف سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیجماعت اسلامی کی جانب سے جاریکردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکرم شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال کی وجہ سے جے یوپی کے نمائندگا ن کو جزاہ میں شرکت میں جانا پڑ گیا. پروفیسر ساجد میر امام کعبہ کی آمدہ مصروفیات کی وجہ سے وقت نہ دے سکے .

 

 
..

مزید خبریں :

سروے