11بر س کی عمر میں غلطی سے بھارت پہنچ جانے والا پاکستانی شہری 25سال بعد و طن واپس پہنچ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

11بر س کی عمر میں غلطی سے بھارت پہنچ جانے والا پاکستانی شہری 25سال بعد و طن واپس پہنچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 11بر س کی عمر میں غلطی سے بھارت پہنچ جانے والا پاکستانی شہری 25سال بعد و طن واپس پہنچ گیا,بیوی بچوں کی جدائی میں غم سے نڈھال  ہے جو تاحال بھارت میں موجود ہیں. نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والا شہری ’’سراج محمد‘‘ 11 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر لاہور پہنچا جہاں کراچی کی ٹرین پر بیٹھنے کے بجائے غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس پر بیٹھ کر بھارت پہنچ گیا تھا جہاں بھارتی فوج نے اسے قید کر لیا اور کئی سال جیل کی سلاخوں میں بند رہا .

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

سراج محمد مراد خان کا اپنی آبیتی سناتے ہوئے کہنا ہے کہ 2005 میں ممبئی میں ایک مسلم گھرانے میں اس کی شادی ہوئی اور 2009 میں اس نے خود بھارتی پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیوی بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی لیکن جیل اس کا مقدر بن گئی اور پھر کئی سال تک جیل آنا جانا لگا رہا. بھارتی این جی او نے سراج محمد کی بھارتی شہریت کا کیس لڑا لیکن بھارتی ہائیکورٹ نے شہریت دینے کے بجائے دوبارہ قید کا حکم دے دیا لیکن بھارتی میڈیا میں خبریں آئیں تو انصار برنی ٹرسٹ کی کاوشوں سے پاکستان پہنچ گیا جہاں اسے لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا.سراج محمد 25 برس بعد وطن واپس پہنچا تو اس کی خوشی قابل دید تھی لیکن بیوی کے ساتھ 12 سالہ بیٹی اور 7 سال کے جڑواں بیٹوں کی جدائی کے غم میں نڈھال ہے جو بھارت میں ہی موجود ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :