پاکستان میں 5 سال کے دوران 17,862 بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان میں 5 سال کے دوران 17,862 بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف


 اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے. ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق رپورٹ پیش کی، یہ رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے.

ضرور پڑھیں: عمران خان کے حلف اُٹھانے سے پہلے سعودی عرب نے ایسا کام کردیا کہ کپتان پریشان ہوجائیں گے

وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے. لڑکیوں سے زیادتی کے 10 ہزار620 جب کہ لڑکوں سے زیادتی کے 7 ہزار 242 واقعات رپورٹ ہوئے.

..

ضرور پڑھیں: احتساب عدالت میں پیشی ، نواز شریف نے شہبازشریف کی باتوں کا کم ہی جواب دیا :نجی ٹی وی کے رپورٹر کاانکشاف

مزید خبریں :