لودھراں میں علی ترین کو ٹکٹ دینا ہماری مجبوری تھی: عمران خان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لودھراں میں علی ترین کو ٹکٹ دینا ہماری مجبوری تھی: عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں میں علی ترین کو ٹکٹ دینا ہماری مجبوری تھی کیونکہ علی ترین کے علاوہ اور کوئی شخص اس قابل نہیں تھا لیکن ہم آئندہ 2018 کے الیکشن میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے. نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن کے لیے صرف6ہفتے میں کی

جانے والی کمپین پر پہلی بار 92ہزار کے قریب ووٹ ملے.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جب کہ 6 ہفتے کی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزارووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے. انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں.عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا رکھے ہیں اور سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ نااہلی کے بعد بھی نوازشریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں.عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس شہر میں جلسہ کریں اگلے روز اسی مقام پر پانچ گنا بڑا جلسہ کروں گا.

علی ترین کو ٹکٹ دینا ہماری مجبوری تھی کیونکہ علی ترین کے علاوہ اور کوئی شخص اس قابل نہیں تھا جو لودھراں الیکشن لڑ سکے.انہوں نے کہا کہ لودھراں میں ہمارا امیدوار نیا تھا، آئندہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور2018کے انتخابات میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے.

 

..

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :