حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا حکم جاری کر دیا کہ بھارت کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا حکم جاری کر دیا کہ بھارت کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اثاثے ضبط کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں،جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے کی خبر بھارتی میڈیا کی شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے اور بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا یہ اقدام مودی سرکار کی اہم سفارتی کامیابی ہے جس کا سہرا ہندوستان کی موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے اور جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اثاثے سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت نے تمام صوبوں کو بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے.

ضرور پڑھیں: بڑے بڑے ناموں کو شسکت دینے والے فیصل آباد کے 7 ایم این ایز مایوس ‘ کابینہ میں نظر انداز کرنے میں جہانگیر ترین کے کردار کا انکشاف

یاد رہے کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی کا نوٹیفیکیشن حکومت کی جانب سے رواں ماہ دس فروری کو جاری کیا گیاتھا.اس سے قبل وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کی تھی،

حکومت نے تمام کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کسی تنظیم اور افراد کو عطیات نہ دیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھا تھا، حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے.اس سے قبل یکم جنوری کو ایس ای سی پی نے کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک افراد کو عطیات دینے پر پابندی لگائی تھی.ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیاں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں موجود تنظیموں اور افراد کو نقد رقم عطیہ نہیں کرسکتیں. یو این سلامتی کونسل نے القاعدہ، طالبان، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشکر طیبہ اور ان سے منسلک افراد پر پابندیاں لگا رکھی ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد پر سفری پابندیاں بھی عائد ہیں.

..

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مزید خبریں :