وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد، سرگودھا(قدرت روزنامہ14-جنوری-2018)وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے.وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا.

ضرور پڑھیں: سائنسدانوں ا س لڑکی کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کہا ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے.ہرسال کی طرح سرگودھا سمیت ملک بھر میں کشمیری عوام سیاظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی. اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی.جس کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ھدایت جاری کردی گی ھے کہ وہ کشمیر ڈے کو خصوصی تقریبات اھتمام کریں

..

ضرور پڑھیں: پانچ سوال

مزید خبریں :