مشرف کو پاکستان سے کس نے فرار کروایا؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مشرف کو پاکستان سے کس نے فرار کروایا؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ  نے سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس آنے کی صورت میں مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی جب کہ پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دے دی تھی..

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

عدالت کے اس اقدام پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کئی بار تنقید کی اور کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے والے کو نا اہل کر دیا گیا لیکن آئین توڑنے والے شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جا رہی ہے. اسی متعلق معروف صحافی و کالم نگار حامد میر نے اپنے ایک کالم ’الٹا لٹکانے کے دعویدار اور پنڈی بوائے‘ میں لکھا ہے کہ آج کل نواز شریف اپنا تقابل پرویز مشرف سے کرتے ہیں. فرماتے ہیں جس وزیراعظم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اسے نااہل قرار دے دیا گیا اور جس شخص نے دو مرتبہ آئین توڑا اسے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جارہی ہے. جب نواز شریف یہ باتیں کرتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ اس ’’کوچۂ جاناں‘‘ میں کچھ ایسے گستاخ موجود ہیں جو اچھی طرح جانتے ہیں کہ آئین سے غداری کے ملزم پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر جانے کی اجازت سپریم کورٹ نے نہیں دی تھی بلکہ نواز شریف کی حکومت نے مشرف کو پاکستان سے فرار کرایا اور فرار کے اس منصوبے میں جنرل راحیل شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف

 اور اس وقت کے اٹارنی جنرل بھی شامل تھے. کیا یہ سب لوگ وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر مشرف کو پاکستان سے نکال سکتے تھے؟ مجھے اس تلخ حقیقت کا ذکر اس لئے کرنا پڑا کہ مشرف کے معاملے پر مجھے خاموشی اختیارکرنے کا مشورہ صرف جنرل راحیل شریف نہیں بلکہ نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی دیا کرتے تھے لیکن میں نے ان کی بات نہ مان کر جن تکلیفوں کاسامنا کیا اس پر کبھی زبان نہیں کھولی.یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق صدر پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کیسماعت ہوئی. سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عبوری حکم واپس لے لیا. سماعت کے دوران پرویز مشرفکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آرہے. وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے. جس پر سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عبوری حکم واپس لے لیا.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :