اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں نقائص کا معاملہ ،چیف جسٹس نے اہم حکمنامہ جاری کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں نقائص کا معاملہ ،چیف جسٹس نے اہم حکمنامہ جاری کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں نقائص کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور ہدایت کی کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن افسران پر مشتمل کمیٹی دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کے نقائص پر از خود نوٹس کی سماعت کی.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

پی آئی اے کے سی ای او اور ڈی جی سول ایشن سمیت اعلی افسران پیش ہوئے.چیف جسٹس پاکستان نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کیسی تعمیر کی گئی کہ وہاں پانی بھر گیا. چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایئر ہورٹ کو کس نے تعمیر کیا جس پر بتایا گیا کہ ایئر پورٹ کی تعمیر سول ایوی ایشن نے کرائی. چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سنا ہے چوہدری منیر نے اس کی تعمیر کر ائی اگر نہیں کرائی تو نام بار بار کیوں آ رہا ہے. معاملے کی تین سو صفحات کی نہیں بلکہ مختصر اور جامع رپورٹ پیش کی جائے.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :