عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئے لیکن بنی گالہ پہنچتے ہی انہیں کس کا سامنا کرنا پڑا؟ خبرآگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئے لیکن بنی گالہ پہنچتے ہی انہیں کس کا سامنا کرنا پڑا؟ خبرآگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں.عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے.

ضرور پڑھیں: سائنسدانوں ا س لڑکی کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کہا ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

ان کی اہلیہ، گہرے دوست زلفی بخاری، علیم خان، کرن علیم اور عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ وطن واپس آگئے ہیں. چیرمین پی ٹی آئی کو گھر پہنچتے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا. بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان نے من پسند امیدواروں کو ٹکٹ دینے پر بنی گالا میں احتجاج کیا. کارکنان نے عمران خان کی گاڑی روک لی اور نظریاتی کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگائے. مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد عمران خان کو جانے دیا. مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ٹکٹ نہ ملا بنی گالا دھرنا جاری رہے گا. واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دیا تھا. تاہم اس بورڈ پر من پسند اور غیر نظریاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے. پی ٹی آئی کارکنان اور ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدوار نے کئی روز سے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پانچ سوال

مزید خبریں :