مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں اور ان پر اٹھایاگیا اعتراض مسترد کردیاگیا. نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز محفوظ کیاگیا فیصلہ ریٹرننگ افسر نے سنا دیا.

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے مریم نواز کے دو پاسپورٹ رکھنے کو مدعا بنا کرکاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایاتھا اور موقف اپنایاتھا کہ مریم کے پاس دو پاسپورٹس ہیں ، ایک پر ان کا نام مریم نوازاور دوسرے پر مریم صفدر ہے لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں. ریٹرننگ افسر نے گزشتہ روز فیصلہ محفوط کرلیاتھا جوآج سنادیاگیا.

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :