پشاور میں ساتویں جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ 47سالہ شخص روزانہ سکول آتے جاتے کیا کرتا تھا؟؟؟؟لڑکی شکایت کے کر اس کے گھر گئی توا س نے ایسا کیا شرمناک کام کیاکہ وہ مرتے بچ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پشاور میں ساتویں جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ 47سالہ شخص روزانہ سکول آتے جاتے کیا کرتا تھا؟؟؟؟لڑکی شکایت کے کر اس کے گھر گئی توا س نے ایسا کیا شرمناک کام کیاکہ وہ مرتے بچ گئی


پشاور (قدرت روزنامہ)سٹی پولیس نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کا اقدام قتل اور ہراساں کیے جانے کے الزام میں مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا.فقیر آباد تھانے کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کی شکایت پر عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والا مبینہ ملزم سردار احمد جان کالونی کا رہائشی، 47 سالہ، گوہر کو گرفتار کرلیا.

حکام کاکہنا تھا کہ مبینہ ملزم شکایت گزار کو اسکول جاتے وقت روزانہ تنگ کیا کرتا تھا.

انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم شکایت گزار پر خطوط اور اپنا نمبر پھینکتا تھا اور ساتھ ساتھ آوازیں بھی کسا کرتا تھا.پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 7 ویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ ملزم کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اس کے رہائش گاہ کا رخ کیا. انہوں نے کہا کہ جب طالبہ اس کے گھر پہنچیں تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی تاہم وہ گولیوں سے بچ کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں.مبینہ ملزم کو پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 324 اور 354 کے تحت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

..

مزید خبریں :