ایرانی سرحد پر افغان طالبان نے ایسا کام کردیا کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، وہ کام ہوگیا جو افغان جنگ کے آغاز سے اب تک نہ ہوا تھا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایرانی سرحد پر افغان طالبان نے ایسا کام کردیا کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، وہ کام ہوگیا جو افغان جنگ کے آغاز سے اب تک نہ ہوا تھا


کابل (قدرت روزنامہ) افغان طالبان نے ملک کے مشرقی حصے میں تو پہلے ہی متعدد علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا لیکن اب پہلی بار مغربی حصے میں ایرانی سرحد کے ساتھ واقع ڈسٹرکٹ میں بھی حکومتی افواج کو شکست سے دوچار کر کے اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے.  وائس آف

امریکہ کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے گزشتہ روز صبح کے وقت اناردرہ شہر پر حملہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر جزوی قبضہ کرلیا. ناصر مہری کا کہنا تھا کہ متعدد علاقوں میں ابھی بھی لڑائی جاری ہے کیونکہ سرکاری افواج انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کی عمارتوں میں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں. افغان حکومت نے اناردہ میں لڑنے والی افواج کو کمک

بھجوائی ہے لیکن طالبان نے تمام بڑی شاہراہوں پر بارودی سرنگیں بچھارکھی ہیں جس کی وجہ سے حکومتی افواج کو کمک پہنچنا بہت مشکل ثابت ہورہا ہے. طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اناردرہ ڈسٹرکٹ پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ پولیس ہیڈکوارٹرز اور آس پاس کے علاقے بھی ان کے قبضے میں ہیں. اس حملے سے محض دو دن قبل طالبان نے بالا بولک ڈسٹرکٹ پر حملہ کیا اور درجنوں افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا. مغربی سرحد کے ساتھ طالبان کی اہم پیش رفت سامنے آنے کے بعد افغان حکام کی جانب سے یہ الزام بھی سامنے آ گیا ہے کہ افغانستان کے پرامن مغربی حصے میں طالبان کو ایران کی جانب سے مدد فراہم کی جارہی ہے. اس سنگین الزام کے سبب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں پہلے سے جاری عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

..

مزید خبریں :