تحفظ ناموس تاجدار ختم نبوت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ ہر گز نہیں کریں گے‘ مولانا خادم حسین رضوی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تحفظ ناموس تاجدار ختم نبوت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ ہر گز نہیں کریں گے‘ مولانا خادم حسین رضوی


لوگوں کو اپنے اعمال کی وجہ سے جوتے پڑتے ہیں ،خادم حسین رضوی ملک میں اقوام متحدہ کا نظام رائج کرنے والوں کو جوتے ہی پڑیں گے،فیض آباد دھرنا دینے کا مقصد دولت کمانا نہیں تھا آئین میں ختم نبوت میں ترمیم کے فیصلہ کو حکمرانوں سے واپس کروانا تھا ،، تحفتحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی کا تاجدار ختم نبوت و نظام مطصفےٰ کانفرنس سے خطاب

 

قائدآباد(آئی این پی )تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے اعمال کی وجہ سے جوتے پڑتے ہیں ،ملک میں اقوام متحدہ کا نظام رائج کرنے والوں کو جوتے ہی پڑیں گے،فیض آباد دھرنا دینے کا مقصد دولت کمانا نہیں تھا بلکہ آئین میں ختم نبوت میں ترمیم کے فیصلہ کو حکمرانوں سے واپس کروانا تھا ،مجھ پر کروڑوں روپے لینے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، تحفظ ناموس تاجدار ختم نبوت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ ہر گز نہیں کریں گے، ختم نبوت کے معاملے پر آنچ نہیں آنے دیں گے،تحریک لبیک یا رسول اللہ کا کارواں ملک میں نظام مطصفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ تک جدوجہد جاری رکھے گا ، وہ جناح پارک قائدآباد میں تاجدار ختم نبوت و نظام مطصفےٰﷺ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نصاب سے قرآن کی تعلیم کو نکال دیا ہے مسلمان قرآن کو مضبوطی سے تھام

لیں تو ناکام نہیں ہو گے جب تک ملک میں محمد عربی ﷺ کا دین نافذ العمل نہیں ہو جاتا تو اس وقت تک ملک میں قتل غارت ختم نہیں ہو سکتی ،ایمان کا سودا کرنے والے حکمران کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ملک کو لوٹنے والوں حکمرانوں و سیاست دانوں کو آئندہ قومی الیکشن میں عوام مسترد کرکے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار کو ووٹ کی پرچی استعمال کرکے آئین ختم نبوت کو محفوظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں تاکہ اسلامی ریاست میں نظام مصطفےٰ ﷺ رائج کرکے مغربی نظام کا خاتمہ کر سکیں

..

مزید خبریں :