سکیورٹی پر مامور عملے نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سکیورٹی پر مامور عملے نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد سکیورٹی پر مامور عملے نے میاں نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا. طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کمرہ عدالت میں حبس تھا جس کی وجہ سے میاں نواز شریف گرمی برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے سکیورٹی پر مامور عملے کے ایک شخص کو اپنے پاس بلایا اور اسے کھڑکیاں کھولنے اور پردے ہٹانے کا کہا کہ تازہ ہوا اندر آئے جس پر اس شخص نے کہا کہ’’ سوری سر ‘‘ میں ایسا کرنے کا مجاز نہیں .

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

گرمی کی بدولت میاں نوازشریف اپنی نشست پر پہلو بدلتے رہے اور بے چین نظر آئے . وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک کے کمرہ عدالت میں آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نے انہیں نوٹ شدہ کاغذات دیئے اور ضروری ہدایات بھی دیں جنہیں انہوں نے اپنی جیب میں ڈال دیا . .

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا