کرنل سہیل کی شہادت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دشمنوں کو سب سے بڑا پیغام پہنچا دیا ، واضح اعلان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کرنل سہیل کی شہادت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دشمنوں کو سب سے بڑا پیغام پہنچا دیا ، واضح اعلان کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انکے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں. تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی گاوں 91 ڈبلیو بی میں ادا کردی گئی.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

کرنل سہیل عابد عباسی کی تدفین شہدا قبرستان اوبڑی راولپنڈی میں کی جائے گی. سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے تھے. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی،

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی.وزیراعظم نے کہا کہ ہم بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی بھاری قربانیاں دیں جس کی کوئی مثال نہیں. یاد رہے کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گرووں کے خلاف لڑتے ہوئے

جام شہادت نوش کیا. مادر وطن کے اس غیور بیٹے نے خود کش بمباروں سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کئے. ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی بھی شامل ہے. بادینی 100سے زائد ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :