انگلش کرکٹرز کا پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے انکار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انگلش کرکٹرز کا پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے انکار


لندن(قدرت روزنامہ) انگلش کرکٹرز نے ”رنگ میں بھنگ “ڈالتے ہوئے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے سے صاف انکار کردیا، این مورگن اور ایلکس ہیلزنے ٹیموں کو جوائن کرنے سے قبل ہی پیغام دےدیا تھا، جیسن روئے اور سیم بلنگز بھی ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں اپنی ٹیموں کے ساتھ پاکستان آنے سے انکار کرچکے ہیں .تفصیلا ت کے مطابق محدود اوورز کے انگلش کپتان این مورگن اور جیسن روئے اپنی پی ایس ایل ٹیموں کو دبئی میں جوائن کر چکے، اوپنرایلکس ہیلز بھی نیوزی لینڈ سے یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں، این مورگن اور ہیلز نے پہلے ہی اپنی اپنی فرنچائزز کی مینجمنٹ پر واضح کردیا ہے کہ اگر ان کی ٹیمیں ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں پہنچیں تب بھی تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

مورگن کراچی کنگز اور روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں جبکہ ایلکس ہیلز کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کی تھیں. اس سے قبل این مورگن 2016 ءمیں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ بنگلہ دیش سے بھی دستبردار ہوگئے تھے.واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی کیون پیٹرسن سمیت غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کا نتیجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں شکست کی صورت میں برداشت کرنا پڑا تھا.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :