”گزشتہ سال بھی ہماری پوزیشن ایسی ہی تھی لیکن۔۔۔“ پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 2 انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسی بات کہہ دی کہ کراچی کنگز والے حیران پریشان رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”گزشتہ سال بھی ہماری پوزیشن ایسی ہی تھی لیکن۔۔۔“ پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 2 انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسی بات کہہ دی کہ کراچی کنگز والے حیران پریشان رہ جائیں گے


شارجہ (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اپنی ٹیم کو ٹاپ فور پوزیشن دلانے کیلئے پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے بقیہ دو میچز میں مداحوں کی دعاؤں سے لازمی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ 15 اور 16 مارچ کو کراچی اور لاہور کیساتھ ہونے والے میچز انتہائی اہم ہیں اور مداحوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہے.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بھی ہماری پوزیشن یہی تھی لیکن اگر شائقین کی سپورٹ رہی تو دونوں میچز جیت کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے. کامران اکمل نے مزید کہا کہ ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کروں اور اپنا 100 فیصد دوں، بدقسمتی سے بیٹنگ کلک نہیں کررہی

تاہم میں بھرپور محنت کر رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں. ہر کھلاڑی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہے، امید ہے اگلے دونوں میچز جیت کر پلے آف میں پہنچ جائیں گے. واضح رہے کہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور صرف چار ٹیموں نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے. پشاور زلمی کو اگلے مرحلے میں جانے کیلئے ناصرف اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں بلکہ ملتان سلطانز کی اس کے آخری یا پھر کراچی کنگز کو اس کے دوسرے میچ میں بھی شکست کی دعا بھی کرنا ہو گی جن کے 9,9 پوائنٹس ہیں.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :