فواد رانا کا سوشل میڈیا پر بننے والی ”میمز“دیکھنے پر رد عمل وائرل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فواد رانا کا سوشل میڈیا پر بننے والی ”میمز“دیکھنے پر رد عمل وائرل


دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا پاکستانیوں کے دلوں میں بس چکے ہیں اور اس کا سہرا ان کی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر حوصلہ مندی، صبر اور چہرے پر ہر وقت رہنے والی مسکراہٹ کو جاتا ہے. سوشل میڈیا پر انہیں صارفین کا اتنا پیار مل رہا ہے کہ کئی لوگ حسد میں مبتلا ہو چکے ہیں. فواد رانا نا صرف اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر اچھل کود کرتے اچھے لگتے ہیں بلکہ جب ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو معصوم اور

افسردہ کی صورت لئے بینچ پر بیٹھے بھی لوگوں کو بھا جاتے ہیں.ان کی مختلف تصاویر پر گزشتہ چند دنوں میں جتنے ”میمز“ بنائے گئے ہیں، وہ تمام ہی آپ لوگوں نے ضرور دیکھے ہوں گے لیکن جب یہی ”میمز“ خود فواد رانا کو دکھائے گئے تو ان کا ردعمل کیا تھا؟ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو یقینا آپ کو بھی بہت زیادہ پسند آئے گی.

..

مزید خبریں :

سروے