لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کوجیت کے لئے 187رنز کاہدف دے دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کوجیت کے لئے 187رنز کاہدف دے دیا


شارجہ(قدرت روزنامہ)لاہو ر قلندر زنے پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو جیت کے لئے187رنز کا ہدف دے دیا. شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور کی جانب سے فخرزمان اور ڈوینچ میدان میں آئے ،پانچویں اوور تک دونوں بلے بازوں نے محتاط بلے بازی کے ذریعے مخالفین کی ایک نہ چلنے دی تاہم چھٹے اوور کی دوسری گیند پر ڈوینچ17گیندوں پر18رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے .

اس کے اگلے ہی اوور میںآغا سلمان ایک رنز بنانے کے بعدمیر حمزہ بولڈ ہوگئے .اس کے بعد گلریزصدف نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعے میں 68رنز کا اضافہ کیا.فخر زمان نے پی ایس ایل کی بہترین اننگ کھیلی اور محض 6رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور انور علی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے.اس کے بعد گلریز صدف سنیل نرائن کے ساتھ مل کر 45رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو 186رنز تک پہنچایا. کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی جانب سے انور علی ،راحت علی ،میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی .

..

مزید خبریں :