سانحہ ماڈل ٹاؤن: آصف زرداری نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سانحہ ماڈل ٹاؤن: آصف زرداری نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ07-دسمبر-2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچ گئے.

ضرور پڑھیں: شہباز شریف جوش خطابت میں ایسا کیا کہہ بیٹھے کہ سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں نے اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

آصف زرداری کامنہاج القرآن سیکرٹریٹ کاپہلا دورہ ہے.آصف زرداری نے دورہ منہاج القرآن کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی.جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کوانصاف دلوانے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا.اس موقع پرملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگرشریک ہوئے

. عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں.آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کیا.انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے.ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.شہداء کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا.انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں.منہاج القرآن سیکرٹرٰت میں ملاقات کے بعد آصف زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا.

..

ضرور پڑھیں: 18سال بعد ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے؟ عوام کی نظریں آسمان پر ٹک گئیں

مزید خبریں :