الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا، شکست پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ لودھراں کے عوام دنگ رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا، شکست پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ ایسی بات کہہ دی کہ لودھراں کے عوام دنگ رہ جائیں گے


لودھراں (قدرت روزنامہ13فروری2017) این اے 154 کا الیکشن ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی خان ترین نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے. الیکشن میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ ” سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں

جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں. میری 2015 سے دوستیاں شروع ہوئیں اور بہت سے دوست بن گئے، اگلے سالوں میں اور دوست بنائیں گے“. انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران انہیں لودھراں آکر سپورٹ کیا، نیک خواہشات کا اظہار کیا یا دعائیں کیں.

’ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘.

..

مزید خبریں :

سروے