عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھانے والے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے صاحبزادے فاروق حیدر مودودی کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟ ایسی باتیں کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Can't connect right now! retry

عاصمہ جہانگیر کا جنازہ پڑھانے والے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے صاحبزادے فاروق حیدر مودودی کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟ ایسی باتیں کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کی علمبردار اور معروف قانون ساز عاصمہ جیلانی کی نماز جنازہ پڑھانے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے جانے لگے تو عین وقت پر جماعت اسلامی کے بانی اور عالم اسلام کی نابغہ روزگار شخصیت مولانا مودودی کے صاحبزادے سید فاروق حیدر مودودی نے انکی نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کردیا .یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ سید حیدر مودودی جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہیں جبکہ انہیں اپنے والد سے بھی علمی اختلاف رہا ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی ا ور انکے درمیاں گرم و سرد جنگ بھی جاری رہتی ہے .

سید حیدر مودودی جوانی میں پاک فضائیہ میں پائیلٹ تھے،جواں عمری میں ہی وہ اپنے لبرل نظریات کی وجہ سے متنازعہ رہے ہیں.اپنے نظریات کی وجہ سے عاصمہ جیلانی سمیت لبرل طبقے کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں. سیدفاروق حیدر مودودی شخصیت کا ایک مخفی پہلو یہ ہے

کہ موجودہ دور میں انہیں دینی مفکر اور دور حاضر کا بڑا صوفی قرار دیا جاتا ہے.ا نکے گھر میں عام طور پر شام ہوتے ہی معتقد اکٹھے ہوجاتے ہیں اور اپنے روحانی و جسمانی مسائل کے حل کے لئے ان سے دعا کراتے اور تعویذات لیتے ہیں . حیران کن بات یہ ہے کہ ان سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے بھی ان سے روحانی و باطنی رہ نمائی لیتے ہیں.ملک و بیرون ملک سے خواص و کاروباری اور اہم شخصیات کا ایک بڑا حلقہ انکی روحانی شخصیت کا گرویدہ ہے ان سے اپنی الجھنوں کو سلجھانے کے لئے مدد و رہ نمائی لیتا ہے.

..