افغان مہاجرین کی واپسی،پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے مگر ۔۔۔! آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاافغانستان میں خطاب، دوٹوک اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

افغان مہاجرین کی واپسی،پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے مگر ۔۔۔! آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کاافغانستان میں خطاب، دوٹوک اعلان کردیا


راولپنڈی /کابل(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے ٗپاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں ٗ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال کر نےکی اجازت نہیں ہے ٗ پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے ٗتمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے. منگل کو افغانستان میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں

تاہم کچھ دہشتگرد27 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی اور موثر بارڈر میکنزم نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپے ہوئے ہیں جنہیں آپریشن رد الفساد کے ذریعے تلاش کر کے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے .

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے.انہوں نے کہاکہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے .

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :