لودھراں میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے ’پیر اقبال شاہ ‘دراصل کون ہیں اور ان کے والد کی حلقے کے لوگوں کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لودھراں میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دینے والے ’پیر اقبال شاہ ‘دراصل کون ہیں اور ان کے والد کی حلقے کے لوگوں کیلئے کیا خدمات ہیں ؟ایسی معلومات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے


لودھراں(قدرت روزنامہ)لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 کا انتخاب ایک معروف شخصیت یعنی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے مقابلے میں ایک غیر معروف شخصیت پیر اقبال شاہ قریشی نے جیتا ہے اور ان کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں جو بہت کم لوگوں کومعلوم ہیں . نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیر اقبال شاہ قریشی حلقے میں سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، ان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک رکن صوبائی اسمبلی ہے، وہ لوگوں پر دم درود کرتے ہیں اور لوگ ان سے عقیدت بھی رکھتے ہیں.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

ان کے ذاتی استعمال میں صرف ایک 2009 ماڈل کی گاڑی ہے.ان کے والد پیر کرم بخش قریشی نے لوگوں کی فلاح و بہود کے لئے ڈیڑھ مربع اراضی وقف کی تھی جس پر اسپتال، اسکول، گورنمنٹ ڈگری بوائز گرلز کالج قائم ہے جبکہ مخدوم عالی میں جدید ٹراما سینٹر بھی ان ہی کی عطیہ کردہ زمین پر بنا ہے. پیر اقبال شاہ نے لاہور سے گریجویشن کیا ہے، ان کا ذریعہ معاش زمینداری ہے. الیکشن کمیشن میں انہوں نے 9 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار 123 روپے کے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں.وہ 2005 میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے.یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ہے اور جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :