محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی
Can't connect right now! retry

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا. اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، کالام، مالم جبہ ، دیرمیں بھی ہرطرف سفیدی چھائی ہے.

سیاح ملکہ کوہسارمری کے برفانی موسم کے بھی خوب مزے لوٹ رہے ہیں. نتھیا گلی ، ایوبیہ میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے جبکہ ایبٹ آباد مری روڈ بند ہونے سے سیاح محصور بھی ہوئے. اسلام آباد کے علاوہ اٹک ،جہلم ، منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بادل برسنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل سے جمعرات تک اسلام آباد، راولپنڈی اور قلات ڈویژن سمیتملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی خوب برفباری ہو گی. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے.

..