شہبازشریف ویلکم ریلی میں کارکن زینب کی تصویر والے بینر اٹھا کر بھنگڑا ڈالتے رہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شہبازشریف ویلکم ریلی میں کارکن زینب کی تصویر والے بینر اٹھا کر بھنگڑا ڈالتے رہے


گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018)مقامی لیگی قائدین کی طرف سے شہباز شریف ویلکم ریلی کو مقتولہ زینب کے خاندان سے اظہار یکجہتی میں تبدیل کرنے کی کوشش پر کارکنان نے پانی پھیر دیا ‘ زینب کی تصویروں والے بینرز اٹھائے قائدین کے پیچھے چلنے والے کارکنان ڈھول کی تھاپ بھنگڑا ڈالتے اور شریف خاندان کے نعرے لگاتے رہے. وزیراعلیٰ پنجاب نے عزیز کراس فلائی اوور کے افتتاح کیلئے گوجرانوالہ آنا تھا مگر سانحہ قصور کی وجہ سے یہ پروگرام منسوخ کردیاگیا، لیگی قائدین نے ایک روز قبل اعلان کیاکہ وزیراعلی کا پروگرام اگرچہ منسوخ ہوچکا

مگر ہم ان کے 19 جنوری کے دورے تک روزانہ ویلکم شہباز شریف ریلی نکالیں گے.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

اس سلسلہ میں جمعةالمبارک کو ایم پی اے توفیق بٹ اور ایم این اے شازیہ سہیل میر کی قیادت میں شہباز شریف ویلکم ریلی نکالی گئی لیکن عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اس ریلی کومقتولہ بچی زینب کے والدین سے اظہار یکجہتی کا نام دیاگیا. کارکنان نہ صرف میاں برادران کی تصاویر والی شرٹس پہنے ہوئے تھے بلکہ باقاعدہ گاڑی میں ڈیک لگا کر اور ڈھول بجا کر پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :