تحریک انصاف کے رکن محمد علی خان نے پارلیمنٹ میں زینب کا واقعہ بیان کر کے سب کے آنکھیں نم کر دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تحریک انصاف کے رکن محمد علی خان نے پارلیمنٹ میں زینب کا واقعہ بیان کر کے سب کے آنکھیں نم کر دی


لاہور(قدرت روزنامہ13-جنوری-2018)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن محمد علی خان نے پارلیمنٹ میں زینب کے ساتھ ہونے والے واقعہ کو اس طرح سے بیان کیا کہ سب کی آنکھیں نم کر دی اس نے قوانین کے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزمان کوسزائیں نہیں دی جائیں گی تو ایسے ہی ہوتا رہے گا .ملزمان کو چوکوں میں پھانسی دے دینی چاہے .

قران کے مطابق تمام ملزمان کو سزائیں دینی چاہیں .اللہ کے غضب سے ڈرو اور اللہ کے ساتھ پیار کرو .اللہ کے نظام سے پیار کرو ،یہ پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نہیں کر سکتی .جب اس پیاری معصوم زینب کے ساتھ جب غیر انسانی فعل ہو رہا ہو گا تو یقینا اس نے خدا کی طرف دیکھا ہو گا یقینا عرش ضرور رویا ہو گا ,ہمیں انسانیت کے ناطے احساس پیدا کرنا ہو گا اپنے ضمیر کوجگانا ہو گا . ان مسائل کو ایک بندہ حل نہیں کر سکتا ان تمام مسائل کو تمام پارٹیوں کو مل کر حل کرنا ہو گا .ہمارے بچے کو کوئی تھپڑ مار دے ہمیں راتوں کو نیند نہیں آتی اس معصوم زینب کے ساتھ پھر یہ غیر انسانی کام ہوا اس کے بعد اس معصوم کی گڑیا کاگلا دبا دیا گیا .جب میں اس کے باپ سے ملا یقینا کریں اس کا یہی کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہے .انہوں نے پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت عمر نے فرمایا تھا جس کو قتل کیا گیا ہو اگر اس کے قاتل نے ملیں تو اس کے قاتل وقت کے حکمران ہوتے ہیں اور ہم سب حکومت کو چلانے والے ممبر ہیں ہمیں اس معصوم کو انصاف لے کر دینا ہو گا 

..

مزید خبریں :

سروے