جہانگیرترین کے صاحبزادے اور این اے 154 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کے بارے میں وہ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
Can't connect right now! retry

جہانگیرترین کے صاحبزادے اور این اے 154 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کے بارے میں وہ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ13جنوری2017) یاد رہے کہ تحریک انصاف نے این اے 154 لودھراں کی خالی نشست پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کیا ہے، یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے.

دنیا نیوز کے مطابق2013 میں ان کی منگنی بسمہ احمد سے ہوچکی ہے اور ایم بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے.

جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے لودھراں کے عوام میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ اپنے والد کے ٹرسٹ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں.

علی خان ترین اپنے والد کے بزنس کو بھی کامیابی سے چلاتے ہیں اور مزید یہ کہ سماجی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. علی ترین ترین ویلفئیز فائونڈیشن کے تحت 2010ءسے جنوبی پنجاب بالخصوص لودھراں میں سماجی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں.

ترین ویلفئیر فائونڈیشن نے علاقہ میں طلبا کے لیے 8 ہائیر سکینڈری سکولز، طالبات کے لیے 7سکولز، لودھراں کی طالبات کے لیے پہلا گرلز کالج اور لودھراں کی غریب عوام کے لیے دو ہسپتال تعمیر کروائے جہاں غریب عوام کا مفت علاج کیا جاتا ہے.

..