زینب کے قاتل سے متعلق معلومات دینے کیلئے پنجاب حکومت نے جو نمبر دئیے، سرعام ٹیم نے ان پر فون کیا تو کیا ہوا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زینب کے قاتل سے متعلق معلومات دینے کیلئے پنجاب حکومت نے جو نمبر دئیے، سرعام ٹیم نے ان پر فون کیا تو کیا ہوا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ13جنوری2017) معصوم زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے بڑے بڑے دعوے تو کئے جا رہے ہیں مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور مجرم آزاد گھوم رہا ہے. پنجاب حکومت اور ڈی پی او آفس قصور نے زینب کے قاتل سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اشتہارات چھپوائے جس پر معلومات فراہم کرنے کیلئے کچھ نمبر بھی دئیے گئے.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

معروف ٹی وی پروگرام سرعام کی ٹیم نے 4 دن اس معاملے پر تحقیق کی تو اس دوران انہیں کچھ سراغ ملا جسے حکام بالا تو پہنچانے کیلئے جب حکومت کے دئیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے.

پروگرام کے میزبان اقرار الحسن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ان نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو کسی نے فون ہی نہیں اٹھایا. اس سے حکام کی مقدمے اور مجرم کی گرفتاری میں دلچسپی اور سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے. اقرار الحسن نے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ”4 دن کی تحقیق کے بعد سرعام ٹیم کو زینب کے قاتل سے متعلق سراغ ملا. معلومات دینے کیلئے حکومت پنجاب اور ڈی پی او آفس قصور کی جانب سے دئیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا... یہ ویڈیو مکمل دیکھیں ، آپ کو ان کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :