عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی نے جوتا دے مارا جو کہ سیدھا جا کر ۔۔۔ایسی خبر آ گئی کہ سن کر پاکستانی سوچنے لگ جائیں گے یہ کیا کام شروع ہو گیا ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی نے جوتا دے مارا جو کہ سیدھا جا کر ۔۔۔ایسی خبر آ گئی کہ سن کر پاکستانی سوچنے لگ جائیں گے یہ کیا کام شروع ہو گیا ہے


گجرات (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران شرکاءمیں سے ایک جوتا آیا جو کہ سیدھا علیم خان کے سینے پر لگا . تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی تقریر کا اختتام کر رہے تھے کہ اسی دوران نیچے سے ایک جوتا آیا جو کہ عمران خان کے کندھے سے ہوتے ساتھ ہی پچھلی سائڈ پر کھڑے علیم خان کے سینے پر لگا جس کے باعث سٹیج پر موجود ہر شخص تشویش میں مبتلا ہو گیا تاہم کسی قسم کی ہنگامی آرائی نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی لیڈر علیم خان کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو گئے .

واضح رہے کہ دور روز قبل نوازشریف پر بھی جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں جوتا اچھالا گیا جو کہ ڈائس پر لگے پی ٹی وی کے مائیک سے ٹکرا کر سائیڈ پر نکل گیا جس میں نوازشریف تو محفوظ رہے لیکن موقع پر موجود لوگوں نے اس کی خوب درگت بنائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ اس کے علاوہ خواجہ آصف پر بھی ایک تقریب کے دوران سیاحی منہ پر پھینک دی گئی تاہم خواجہ آصف نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحی صاف کی اور اپنا خطاب جاری رکھا .

..

مزید خبریں :