گجرات کے جلسے مین پی ٹی آئی کے کارکن یہ کس آدمی کو پیٹ رہے ہیں؟ یہ جوتا پھینکنے والے شخص نہیں بلکہ۔۔۔جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گجرات کے جلسے مین پی ٹی آئی کے کارکن یہ کس آدمی کو پیٹ رہے ہیں؟ یہ جوتا پھینکنے والے شخص نہیں بلکہ۔۔۔جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے گجرات میں ہونے والے جلسے میں آج عمران خان پر جوتا پھینکا گیا لیکن وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے اور جوتا علیم خان کو جا لگا . تفصیلات کے مطابق آج کے جوتا پھینکنے کے انتہائی افسوسناک واقعے کی ہر کوئی مذمت کر رہاہے تاہم جوتا پھینکنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس کا کوئی پتا نہیں لگا سکا تاہم دوسری جانب آج عمران خان کے خطاب سے چند لمحے قبل انتہائی بڑی بدنظمی دیکھنے میں اس وقت آئی جب پی ٹی آئی کارکن ایک دوسرے سے لڑ پڑے ،اس دوران انہوں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیے جبکہ ڈنڈوں اور لاتوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم موقع پر موجود سینئر لوگوں نے دونوں گروپوں میں لڑائی رکوائی اور جلسے کو آگے بڑھایا .

..