عبیرہ قتل کیس انجام کو پہنچا : ملزمہ طوبیٰ کو عبرت ناک سزا سنا دی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عبیرہ قتل کیس انجام کو پہنچا : ملزمہ طوبیٰ کو عبرت ناک سزا سنا دی گئی


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ نے ماڈل گرل عظمیٰ راﺅ کو اداکارہ عبیرہ کے قتل کیس میں سزائے موت سنا دی گئی ہے . نجی ٹی وی چینل کے مطابق عبیرہ قتل کیس کا، فیصلہ سیشن کورٹ کی ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے سنایا ہے اور یہ فیصلہ تین سال کے بعد سنایا گیاہے ، ماڈل گرل عظمیٰ راﺅ پر اداکارہ عبیرہ کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام تھا جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے . واضح رہے کہ عبیرہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ نے اپنی ماڈل دوست کے علاوہ مقامی صحافی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے.ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ایاز سلیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عبیرہ کے گھر والوں نے طوبیٰ کو شناخت کیا. طوبیٰ کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے فاروق نامی شخص سے تفتیش شروع کی. تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ طوبیٰ کا اصلی نام عظمیٰ راؤ ہےجس نے بابر بٹ نامی ایک شخص سے شادی کی جس سے اس کی دو بیٹیاں ہوئیں، چھوٹی بیٹی 2 ماہ کی عمر میں انتقال کرگئی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے اور معاملات طلاق پر متنج ہوئے اور طوبیٰ نشے کی عادی ہوگئی.ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے دوست فاروق کے دوست ذیشان سے 20 ہزار روپے میں زہر خریدا تھا اور فاروق کو اس کا علم تھا. طوبیٰ کا بیان ہے کہ اپنی بیٹی کی موت پر اس نے عبیرہ کو اپنے سابق شوہر بابر بٹ کے قتل کے لئے راضی کیا لیکن بعد میں عبیرہ نے بابر بٹ کو زہر دينے سے انکار کر دیا، جس پر اس نے اسے ہی زہر دے کر مار دیا. اس کے علاوہ طوبیٰ نے یوسف نامی ایک اور شخص کو بھی زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا.

..

مزید خبریں :

سروے