پنجاب حکومت مدد کے لیے کے پی کے پہنچ گئی ،کس کام میں مدد دے رہے ہیں ؟جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا
Can't connect right now! retry

پنجاب حکومت مدد کے لیے کے پی کے پہنچ گئی ،کس کام میں مدد دے رہے ہیں ؟جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

لاہور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ میں شدید برفباری کے باعث لوگ مشکلات کا شکار ہو گئے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمشنر راولپنڈی کوخیبر پختونخواہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کی ہدایات کردی. تفصیل کے مطابق نتھیا گلی، گلیات ، مظفر آباد، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں قبل از وقت ہونے والی برف باری سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئی.

برفباری نے ناران کاغان کے راستے بند کردیئے جس کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، شدید برفباری کے باعث خیبر پختونخواہ انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مزید برفباری کے باعث ریسکیو کا کام بھی سست روی کا شکار ہے.برف باری نے سب منجمد کر دیاہے ، ناران، کاغان کی وادیاں برف کی لپیٹ میں ہیں اوربرفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہیں، سیاح اور گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں. مسلسل برفباری سے سیاحوں کی مشکلات بڑھتی مشکلات

،کھانے کی قلت اور گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہونے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو ہدایات دی گئیں کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کرے.اس سے پہلے بھی حکومت پنجاب کی ہی ہدایات پر مری اور گردونواح سے محصور سیاحوں کو برفباری کے باعث درپیش مشکلات سے نکالا کیا.وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور رات گئے تک 100 سے زائد گاڑیوں کو نکالا گیا.سڑک کو صاف کرنے کا کام جاری ہے.کاغان، ناران ،آزاد کشمیر ، نتھیا گلی، اور گلیات میں بند سڑکیں کھولنے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے.

..