علی ترین کی ناکامی، فیصل آباد کے نوجوان بھی میدان میں آگئے، ایسا گانا تیار کرلیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

علی ترین کی ناکامی، فیصل آباد کے نوجوان بھی میدان میں آگئے، ایسا گانا تیار کرلیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کے علاوہ جگت و فقرے بازی کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، یہاں کے لوگوں کی حسِ مزاح پاکستان کے باقی شہروں کے لوگوں سے کہیں زیادہ تیز ہے ،اس کا عملی مظاہرہ فیصل آباد کا سفر کرنے والے ضرور دیکھ چکے ہوں گے اور جو لوگ براہِ راست اس سے متاثر نہیں ہوئے تو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ضرور اس کا لطف لیا ہوگا.  سوشل میڈیا صارفین اور بالخصوص تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے فیصل آباد کے 2 نوجوانوں نے این اے 154 کے الیکشن کے حوالے سے ایک گانا تیار کیا ہے جو درحقیقت میڈم نور جہاں کے ملی نغمے ’ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘ کی طرز میں گایا گیا ہے.

ضرور پڑھیں: امن ،ترقی وخوشحالی ،آئین وقانون کے احترام سے مشروط

دونوں نوجوانوں نے انتہائی خوبصورتی اور بھرپور تال میل کے ساتھ ” گیا پتر ترین دا ہار کڑے“ گایا ہے . گانے میں انتہائی دکھی آواز کے ساتھ انتہائی مزاحیہ انداز میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین کی این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کا احوال بیان کیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: چینی فوج بھارت میں داخل اور۔۔۔ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :