عمران خان کے اقتدار میں نہ آنے سے ملک کو کون سے نقصانات پیش آ سکتے ہیں،معروف صحافی نے بتا دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کے اقتدار میں نہ آنے سے ملک کو کون سے نقصانات پیش آ سکتے ہیں،معروف صحافی نے بتا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی کالم نگار سہیل وڑائچ نے اپنے ایک کالم ’’عمران خان کے حق میں‘‘ لکھا ہے کہ کوئی راستہ روکنے والوں سے پوچھے عمران نہ ہوتاتو کیامعاشرے میں کرپشن کے خاتمے کی مہم چل سکتی تھی؟اگر عمران نہ ہوتا تو کیا عام لوگوں میں وی آئی پی کلچر کے خلاف فضا بن سکتی تھی؟ اگر عمران نہ ہوتا تو کیا برسراقتدار وزیراعظم کو عدالتوں سے سزا ہوسکتی تھی؟ اگر عمران نہ ہوتا تو کیا مڈل کلاس میں اشرافیہ اور برسراقتدار طبقہ کے خلاف نفرت پیدا ہوسکتی تھی؟ اگر عمران نہ ہوتا تو کیا یوتھ کا پاکستان کی انتخابی سیاست میں کوئی کردار ہوتا؟ اگر عمران خان نہ ہوتا تو کیا کوئی نیا پاکستان بنانے کی بات کرتا؟ عمران خان کا قصور یہی ہے کہ اس نے غیرسیاسی مڈل کلاس اورغیرسنجیدہ تعلیم یافتہ طبقہ کو سنجیدہ سیاست میں متحرک کیا اور انہیں یہ سبق دیا کہ اگر حقوق لینے ہیں تو جدوجہد کرو. سیاست میں حصہ لو تبھی جا کر ملک بدلے گااورنیا پاکستان بنے گا.

ضرور پڑھیں: نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

خدارا عمران خان کو اقتدار دیں.سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ میری درخواست ہے کہ پی ٹی آئی کو ہر صورت میں اقتدار دیا جائے وگرنہ نوجوان سیاست سے مایوس ہو جائیں گے اور اگر یہ مایوس ہوئے تو استحکام پاکستان کی بنیادیں ہل جائیں گی. میں پھر ہاتھ باندھ کر، ماتھا

رگڑ کر عرض کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کوہر صورت میں اقتدار ملنا چاہئے وگرنہ پاکستان کی مڈل کلاس پھر سے بے حس ہو جائے گی، سیاست سے متنفر ہو جائے گی اور یوں زمام اقتدار ہمیشہ کے لئے اشرافیہ کے ہاتھ میں چلی جائے گی. اصول یہ ہے کہ پاکستان میں اگر پائیدار جمہوریت لانی ہے تو مڈل کلاس ہی لاسکتی ہے اشرافیہ تو جمہوریہ کو بھی چند لوگوں کی حکومت بنا دیتی ہے. میری مودبانہ درخواست ہے کہ عمران خان کو ہر صورت میں حکومت دیں ورنہ خواتین کی سیاست میں دلچسپی ختم ہوجائے گی اور ان کی وجہ سے سیاسی جلسوں کی رونق میں جو اضافہ ہوا ہے وہ بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا. میری کوشش ہے اور ساتھ ہی دعا بھی ہے کہ عمران خان کو ہرصورت میں اقتدار ملے، نہیں تو سیاسی جلسوں میں موسیقی کا جو تڑکالگانے کارواج شروع ہوا ہے وہ دم توڑ جائے گا. میں پوری قوم کےپائوں پڑتا ہوں کہ خدارا عمران کو اقتدار دیں!!

..

ضرور پڑھیں: تبدیلی آ گئی ۔۔۔ ڈیسکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق داؤد کابینہ میں شامل ہونے کے لیے اپنی ہی کمپنی سے مستعفی

مزید خبریں :