بے باک نوجوان کی حاضر جوابی نے جب شیر شاہ سوری کو حیران کردیا تواس نے انعام میں اسے ایسی چیز عطا کردی کہ پھر نوجوان کی حرص بڑھتی ہی چلی گئی اور ۔۔۔
Can't connect right now! retry

بے باک نوجوان کی حاضر جوابی نے جب شیر شاہ سوری کو حیران کردیا تواس نے انعام میں اسے ایسی چیز عطا کردی کہ پھر نوجوان کی حرص بڑھتی ہی چلی گئی اور ۔۔۔

لاہور (قدرت روزنامہ )شیر شاہ سوری معاشی اصلاحات کا بہت بڑا حامی تھا .تعلیم یافتہ نوجوانوں کی قابلیت پرکھ کر انہیں روزگار مہیا کرتا تھا.

تاریخ داؤدی میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پنجاب گیا.اس نے کچھ دن وہاں قیام کیا اوراس بات کا جائزہ لیا کہ پنجاب کے لوگوں کی معا شی حالت کیسی ہے. پھر اس نے اعلان کرایا کہ جو لوگ معاشی طور پر کمزور ہیں ان کو سرکاری امداد دی جائے گی. بہت سے لوگوں نے جمع ہو کر امداد حاصل کی.  ایک دن فجر کی نماز کے بعد شیر شاہ سوری دربار میں بیٹھا تو میر سرور ایک نوجوان کو لے کر پہنچے.شیر شاہ سوری نے قاضی سرور سے پوچھا ’’آپ کا یہ قرابت دار کیا کرتا ہے ؟‘‘ قاضی صاحب نے بتایا ’’یہ طالب علم ہے‘‘ شیر شاہ سوری نے طالب علم سے مخاطب ہو کر پوچھا’’برخوردار تم کیا پڑھتے ہو؟‘‘ طالب علم نے جواب دیا ’’میں کافیہ پڑھتا ہوں...‘‘ شیر شاہ کو کافیہ حواشی کے ساتھ یاد تھی...اس نے طالب علم سے پوچھا ’’تم کافیہ پڑھتے ہو تو بتاؤ عمر متصرف ہے یا غیر متصرف ‘‘. طالب علم نے بتایا ’’ غیر متصرف ‘‘ شیر شاہ نے کہا’’ اس کی دلیل پیش کرو ‘‘  طالب علم نے بڑی ہوشمندی سے بہت دلائل پیش کئے.اس کی معلومات سے شیر شاہ بہت خوش ہوا.  اس نے حکم دیا ’’اس کو پانچ سو بیگھہ زمین اور پانچ سو روپیہ انعام دیا جائے ‘‘. طالب علم نے عرض کیا ’’حضور والا آپ نے میرے کافیہ پڑھنے پر اتنا انعام دیا ہے میں تو کافیہ سے بھی اچھی چیز کلام ربانی قرآن مجید کا حافظ بھی ہوں ‘‘. شیر شاہ نے یہ سن کر حکم دیا ’’اس کو پانچ سو بیگھہ زمین اور پانچ سو روپیہ اور دیدیئے جائیں ‘‘. جب اس کی زمین کی سند اور نقدی دیدی گئی تو شیر شاہ نے کہا ’’دیکھو ہم نے تمہاری قابلیت کے مطابق زمین اور نقدی دلوادی ہے‘‘. طالب علم نے عرض کیا ’’جی حضور والا ! اپنی قابلیت کے مطابق تو پالیا لیکن بادشاہ کے کرم کے مطابق نہیں پاسکا ‘‘. یہ بات سن کر شیر شاہ مسکرایا اور پانچ سو بیگھہ زمین اور پانچ سو روپیہ اور انعام دینے کا حکم دیا. اس طرح نوجوان نے اپنی بیبا کی سے ڈیڑھ ہزار بیگھہ زمین اور ڈیڑھ ہزار روپیہ کا انعام حاصل کرلیا.

..