ڈی جی آئی ایس پی آر سے جاوید آفریدی کی ملاقات،پشاور زلمی کی آفیشل کٹ پیش کی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ڈی جی آئی ایس پی آر سے جاوید آفریدی کی ملاقات،پشاور زلمی کی آفیشل کٹ پیش کی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ملاقات کی اور  انہیں اپنی ٹیم کی آفیشل کٹ  پیش کی. سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا

کہ ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور نوجوانوں کو کرکٹ کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے پر پشاور زلمی کے کردار کو سراہا.

ضرور پڑھیں: نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آرسے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک نے بھی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی انہیں اپنی ٹیم کی آفیشل کٹ پیش کی. ​ اس سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان احمد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اپنی ٹیم کی کٹ پیش کی تھی.

 
..

ضرور پڑھیں: تبدیلی آ گئی ۔۔۔ ڈیسکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق داؤد کابینہ میں شامل ہونے کے لیے اپنی ہی کمپنی سے مستعفی

مزید خبریں :