وفاقی حکومت کی جانب سے اثاثے منجمند کرنے کے بعد جماعت الدعوۃ بھی میدان میں آ گئی ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت کو پریشان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وفاقی حکومت کی جانب سے اثاثے منجمند کرنے کے بعد جماعت الدعوۃ بھی میدان میں آ گئی ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت کو پریشان کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملک بھر میں ہمارے تعلیمی اداروں، ایمبولینسوں، ڈسپنسریوں اور دیگر اثاثہ جات کوقبضہ میں لے رہی ہے جس سے بلوچستان، سندھ، پنجاب،شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں جاری ریلیف سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور تعلیم و صحت سمیت دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنامشکل بنا دیا گیا ہے،ہم حکومت پاکستان کے ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے. اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کوبلا وجہ نظربند رکھا گیا اور اب ایک مرتبہ پھراثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پورے ملک میں جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے جاری رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کر دیے گئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں غربا، یتامیٰ، بیوگان اور مستحق افراد متاثر ہوئے ہیں،حکومت پاکستان کے ان اقدامات سے جماعۃ الدعوۃ اور ایف آئی ایف سے وابستہ لاکھوں کارکنان میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے

،یہ انتہائی مشکل وقت ہے تاہم کارکنان صبر سے کام لیں اور پر امن رہیں .

ضرور پڑھیں: امن ،ترقی وخوشحالی ،آئین وقانون کے احترام سے مشروط

یحییٰ مجاہد نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کیخلاف سازشوں سے متعلق بھرپور آواز بلند کرنے پر جماعۃ الدعوۃ  کیخلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت و امریکہ کا اصل ہدف سی پیک اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے، وہ بیرونی سازشوں کیخلاف اٹھنے والی ہر آوا ز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں. ترجمان جماعت الدعوٰۃ نے کہاکہ حکمران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں،انڈیا نے کشمیر سے متعلق قرار دادوں کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھا اور کبھی ان پر عمل درآمد نہیں کیا لیکن پاکستانی حکمران جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کیخلاف اقدامات کیلئے عجلت میں صدارتی آرڈیننس پاس کر رہے ہیں اور اپنے ہی ملک کی محب وطن جماعتوں اور اداروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ نیا صدارتی آرڈیننس صرف جماعۃالدعوۃ ہی نہیں پورے ملک کیخلاف سازش ہے. انہوں نے کہاکہ بھارتی و امریکی ڈکٹیشن پر جماعۃ الدعوۃ کے تعلیمی ادارے، ایمبولینسیں، ڈسپنسریاں اور دیگر اثاثہ جات پر قبضہ کرنا صریح ظلم اور زیادتی ہے، کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک میں ایسے اقدامات نہیں کئے جاتے جو پاکستانی حکمران کر رہے ہیں،ہم نے پہلے بھی حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑی اب بھی ہم ان شاءاللہ قانون سے اپنا حق لیں گے. 

..

ضرور پڑھیں: چینی فوج بھارت میں داخل اور۔۔۔ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :