زینب کے والد کے گود میں بیٹھی یہ بچی کون ہے ؟ان کی بیٹی نہیں بلکہ جان کر آپ کیلئے آنکھیں نم ہو جائیں گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زینب کے والد کے گود میں بیٹھی یہ بچی کون ہے ؟ان کی بیٹی نہیں بلکہ جان کر آپ کیلئے آنکھیں نم ہو جائیں گی


لاہور (قدرت روزنامہ14جنوری2018)قصور میں ننھی کلی زینب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکے کے واقعے نے پاکستانیوں کو شدید غمزدہ کر دیاہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذکرنے والے مجرم کو تاحال گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں . نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے صحافی اقرار الحسن قصور میں زینب کے والدین سے ملاقات کیلئے گئے اور دوران شو انہوں نے زینب کے والد کی ملاقات ایک ایسی چھوٹی سی معصوم بچی سے کروا دی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور انہوں نے اس کا منہ اور ماتھا چوما .

ننھی سی بچی کو بلانے سے قبل اقرار الحسن نے زینب کے والد کو بتایا کہ ’جب میں اس بچی سے ملا تو مجھے اس میں زینب نظر آئی ،یہ زینب کی کلاس فیلو ہے ،یہ زینب جتی ہی ذہین ہے ،لیکن یہ زیادہ شرارتی تھی ، تو میں نے سوچا اس کی ملاقات آپ سے ضرور کراﺅں تاکہ آپ بھی اپنی بیٹی کو اس بچی میں محسوس کر سکیں .زینب کے والد نے جب اس بچی کو دیکھا تو اپنی گود میں لے لیا اور اسے پیار کیا .

..

سروے