پنجاب کے 2 شہروں پر ڈرون حملوں کے خدشات منڈلانے لگے
Can't connect right now! retry

پنجاب کے 2 شہروں پر ڈرون حملوں کے خدشات منڈلانے لگے

لاہور (قدرت روزنامہ14-جنوری-2018) سہیل وڑائچ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مریدکے اور بہاولپور پر ڈرون حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے قومی اخبار میں لکھے گئے کالم میں تشویش ناک دعوی کیا گیا ہے.

سہیل وڑائچ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مریدکے اور بہاولپور پر ڈرون حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں.

ملک اس وقت شدید بیرونی خطرات کی زد میں ہے. امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد خطرہ ہے کہ کہیں بہاولپور اور مریدکی پر ڈرون حملہ نہ کر دیا جائے. جبکہ دوسری جانب بھارت اور افغانستان بھی پاکستان کیخلاف مہم جوئی کی تیاری کیے بیٹھے ہیں. ایسے میں ملک کو قومی اتحاد اور سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے.

..