زینب کے کیس میں پیش رفت نظر نہیں آرہی ،ْوالد
Can't connect right now! retry

زینب کے کیس میں پیش رفت نظر نہیں آرہی ،ْوالد

قصور (قدرت روزنامہ14جنوری2017)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی ز ینب کے والد محمد امین نے کہا ہے ک زینب کے قتل میں ملوث اب تک کوئی ملزم نہیں پکڑا گیا ،ْکیس میں پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے.میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد امین نے کہا کہ پولیس کی طرف سے یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ملزم جلد پکڑ لیں گے.

مظاہروں کے درمیان گرفتار ہونیوالے بچوں کی مائیں ہمارے پاس آرہی ہیں.زینب کے والد نے کہاکہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا تھا ان پر تشدد کیا جارہا ہے ،ْہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس گرفتار افراد کے مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کرے ،ْزینب قتل پراحتجاج پرامن تھامگرپولیس نے فائرنگ کرکے اشتعال پیدا کیا.

..