دیرینہ انتظار ختم ،نوازشریف ،مریم نواز آج لندن جانے کیلئے تیار ،ٹکٹ کنفرم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دیرینہ انتظار ختم ،نوازشریف ،مریم نواز آج لندن جانے کیلئے تیار ،ٹکٹ کنفرم


لاہور  (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج (جمعرات ) لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے .تفصیلات کے مطابق مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ آج ( جمعرات ) صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے اس لیے آپ کے پاس نہیں آسکوں گی.

ضرور پڑھیں: سائنسدانوں ا س لڑکی کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کہا ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

جس پر ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کو این اے 127 کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ آئیں، اپنے وکیل کو بھیج دیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز آج ( جمعرات ) صبح لندن روانہ ہوں گے جس کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے.واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز لندن نہیں جاسکے تھے.

..

ضرور پڑھیں: پانچ سوال

مزید خبریں :