نون لیگ کا وہ رہنما جس کو پورا ملک حد سے زیادہ پسند کرتا ہے ،تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ،تہلکہ خیز خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نون لیگ کا وہ رہنما جس کو پورا ملک حد سے زیادہ پسند کرتا ہے ،تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ،تہلکہ خیز خبر آگئی


ملتان (قدرت روزنامہ)لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے جیتنے والے لیگی رہنما پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی .گزشتہ روز پیراقبال شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جہاں انہیں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی .

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

اس سے قبل پیر اقبال شاہ نے ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں اور انہوں نے این اے 161سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،یہ وہ ہی حلقہ ہے جہاں سے انہوں نے جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی تھی .ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے اقبال شاہ نے کہا کہ لودھراں سے انتخابات جیتنے کے بعد جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے .انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور کانجو گروپ نے ان کے بیٹے عامر کو بھی ٹکٹ دینے کے لیے نظر انداز کیا ،اس لیے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی . واضح رہے کہ پیر اقبال شاہ قریشی حلقے میں سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ،پیر اقبال شاہ شہر کے ممتاز مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے صاحبزادے دنیا پور سے نون لیگ کے ایم پی اے رہ چکے ہیں ان کے دو بیٹے ہیں. لوگ ان کے بیٹوں سے بھی عقیدت رکھتے ہیں.لودھراں کے ضمنی انتخاب میں بھی علی ترین کی الیکشن مہم میں بے شمار پیسے لگائے گئے تھے جبکہ پیر اقبال شاہ نے انتہائی سادگی کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پھر فتح بھی حاصل کی تھی .

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :