بھیک مانگنے والا اتنا دولت مند کیسے ہوسکتا ہے ؟اس خواب کی تعبیر سے آپ پر حقیقت آشکار ہوجائے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھیک مانگنے والا اتنا دولت مند کیسے ہوسکتا ہے ؟اس خواب کی تعبیر سے آپ پر حقیقت آشکار ہوجائے گی


لاہور(قدرت روزنامہ)میں نے خواب دیکھا ہے کہ جیسے میں کسی سے بھیک مانگ رہا ہوں اور جس سے مانگ رہا ہوں اسے جانتا نہیں . اس کے پاس ایک اور مانگنے والا بھی ہے جو مجھ سے زیادہ خستہ حال لگتا ہے لیکن وہ پیسے لینے سے انکار کر دیتا ہے اور میری طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسے دے دو اور جس سے ہم پیسے مانگ رہے ہیں وہ مجھے 50 ریال دیتا ہے اور میں لے لیتا ہوں. یہ خواب مجھے آذان الفجر سے کچھ وقت پہلے آیا جبکہ میں روز نماز پڑھتا ہوں لیکن ایسے عجیب خواب کی کیا وجہ ہو سکتی پلیز بتائیں.(جعفر حسین)  آپ کے لئے خواب مبارک ہے.اچانک ترقی ہوگی یا کاروبار پھیلے گا،خوشحال زندگی گزاریں گے لیکن آپ کو لوگ ملامت بھی کریں گے.آپ

 

مارکیٹنگ میں نام پیدا کرسکتے ہیں.لوگ آپ کی کاروبار میں مدد کریں گے.تاہم آپ اپنی ترقی کے لئے جو رویہ اور طریقہ اختیار کریں گے اس کی وجہ سے حاصل ہونے والی دولت پر آپ کے قریبی لوگ ملامت کرتے رہیں گے.انکی نظر میں آپ کا اسطرح پیسہ کمانا جائز نہیں ہوگا .یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اس وقت جو کاروبار یا نوکری کررہے ہیں اس سے آپ کو خوشحالی نصیب ہورہی ہے لیکن عزیز رشتہ داروں کی نظر میں یہ طریقہ مناسب نہیں .  .. (خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے . آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے .عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے.شادی شدہ ہیں .خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا [email protected] )

..

مزید خبریں :