لڑکوں کا روپ دھارے 2 نوجوان خوبصورت لڑکیوں کو موٹر وے پولیس نے روک لیا، ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو کیا کچھ برآمد ہوا؟ پولیس والے بھی ششدر، انتہائی حیرت انگیز واقعہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لڑکوں کا روپ دھارے 2 نوجوان خوبصورت لڑکیوں کو موٹر وے پولیس نے روک لیا، ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو کیا کچھ برآمد ہوا؟ پولیس والے بھی ششدر، انتہائی حیرت انگیز واقعہ


حافظ آباد (قدرت روزنامہ) دو لڑکیاں جنہوں نے لڑکوں کا روپ دھار رکھا تھا ان سے آٹھ کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے، واضح رہے کہ دو جواں سال لڑکیاں مہوش شبیر دختر شبیر احمد سکنہ سبزہ زار لاہور اور مریم بی بی دختر محمد علی چک نمبر17 اوکاڑہ لڑکوں کے لباس پہنے ہوئے کار میں پشاور سے منشیات لا رہی تھیں، جب دونوں لڑکیاں کوٹ سرور انٹرچینج سے باہر آئیں تو وہاں موجود سکھیکی پولیس نے ناکے پر ان کی کار کو روکا، دوران تلاشی پولیس نے کار سے آٹھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی اور پولیس نے ان دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کار بھی اپنی تحویل میں لے لی، اس سلسلے میں مزید تفتیش ہو رہی ہے.

. .

مزید خبریں :