’’ میں بھی بچوں کی جنسی ویڈیوز بنانے کے کام میں شامل ہوگیا کیونکہ مجھے ۔ ۔ ۔‘‘ اوکاڑہ جنسی سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، شک کی بنیاد پر پکڑے گئے ملزم نے اعتراف کرلیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’ میں بھی بچوں کی جنسی ویڈیوز بنانے کے کام میں شامل ہوگیا کیونکہ مجھے ۔ ۔ ۔‘‘ اوکاڑہ جنسی سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، شک کی بنیاد پر پکڑے گئے ملزم نے اعتراف کرلیا


اوکاڑہ(قدرت روزنامہ)اوکاڑہ کے نواحی قصبہ مہروک کلاں میں بچوں کی جنسی حرکات کی ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم یوسف کی گرفتاری کے بعد ایک اور شخص نوید کو ملوث ہونے کے شبہ میں شامل تفتیش کر لیا گیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا. روزنام جنگ کے مطابقاے ایس پی دیپالپور نوشیر واں علی چانڈیو نے بتایا کہ ملزم نوید نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ملزم یوسف کے ہاتھوں بلیک میل ہو کربچوں کی جنسی ویڈیوز بنانے کے کام میں شامل ہوا ، نوید ملزم یوسف کے سکول میں طالبعلم تھا ،

ملزم نوید کے اعترا فی بیان پر اسے مقدمہ میں نامزد کر کے انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال میں پیش کیا جا ئیگا. دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک فیصل نامی شخص بیان دے رہا ہے کہ وہ بھی یوسف کے سکول کا طالبعلم تھا جسے جنسی حرکات پر مجبورکر کے یوسف نے اسکی وڈیو بنا لی بعد ازاں یوسف بچوں کی جنسی حرکات کے حوالے سے اسے ٹارگٹ دیتا تھاجسے فیصل پورا کرتا تھااور وہ یوسف کیلئے یہ کام 2016/17میں بھی کرتا رہا. اس حوالے سے اے ایس پی دیپالپور نے بتایا کہ فیصل کو بھی جلد پکڑ لیا جائے گا .

..

مزید خبریں :