سرل المیڈا نے جونہی نواز شریف کا انٹرویو مکمل کیا اس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی خفیہ ایجنسی کو پاکستانی معروف شخصیت نے کیا بتا یا ؟ دوران انٹرویو نواز شریف کیساتھ مریم نواز کے علاوہ کون سی مشہور شخصیت موجود تھی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سرل المیڈا نے جونہی نواز شریف کا انٹرویو مکمل کیا اس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی خفیہ ایجنسی کو پاکستانی معروف شخصیت نے کیا بتا یا ؟ دوران انٹرویو نواز شریف کیساتھ مریم نواز کے علاوہ کون سی مشہور شخصیت موجود تھی


ملتان (قدرت روزنامہ)حساس اداروں پر مشتمل تین مختلف ایجنسیوں نے سرل المیڈا کے ملتان میں نواز شریف سے ہونے والے انٹرویو پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں. روزنامہ خبریں کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرل المیڈا ملتان سڑک کے راستے آئے.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

ان کے قیام و طعام کا انتظام علی حیدر گیلانی نے کیا جبکہ رماد ا ہوٹل میں سرل سے علی حیدر اور عبدالقادر گیلانی کے ساتھ کھانا کھایا اور جنوبی پنجاب کی سیاست پر معلومات لیں. 11 تاریخ کو سرل ایک سرکاری گاڑی پر ملتان ائیرپورٹ پہنچا جہاں اسے جانے کی اجازت واضح احکامات کے باوجود نہ دی گئی جس پر سرل نے اسلام آباد ایوی ایشن کے بہت اہم آفیسر کو فون کیا کہ اسے اندر نہیں جانے دیا جارہا. اس دوران نواز شریف ائیرپورٹ سے باہر آئے جس پر سرل المیڈا ایک اہم حکومتی شخصیت کی گاڑی میں آفیسرز کالونی میں خواجہ یونس کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں نواز شریف پہلے سے پہنچ چکے تھے.انہوں نے نواز شریف کے ہمراہ کھانا کھایا پھر ملحقہ کمرے میں 25 منٹ تک نواز شریف کا انٹرویو پرویز

 

رشید اور مریم نواز کی موجودگی میں کیا. انٹرویو مکمل ہونے کے بعد نواز شریف جلسہ گاہ جبکہ سرل ہوٹل پہنچ گئے اور علی حیدر گیلانی کو انٹرویو کے مکمل ہونے کی اطلاع دے کر اسے خبر کی شکل دینا شروع کردی.دوسری طرف علی حیدر گیلانی نے از خود حساس اداروں کو بھی مطلع کردیا کہ سرل نے ملتان میں نواز شریف کا انٹرویو کیا ہے اور بعض حساس سوالات کئے ہیں. ایجنسیاں اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوگئیں اور اس دوران انہیں کراچی سے اطلاع ملی کہ سرل کی طرف سے کیا جانے وال اانٹرویو اخبار کے دفتر پہنچ چکا ہے اور شامل اشاعت کیا جارہا ہے. حساس اداروں کے سامنے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انٹرویو کے لئے ملتان کا انتخاب کیوں کیا گیا جہاں پہلے ہی حکومت کے خلاف فضا موجود ہے اور جہاں لوگ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا