تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ۔۔۔لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی یا نہیں؟ خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ۔۔۔لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی یا نہیں؟ خبر آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ)ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا .تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو گر یٹر اقبال پارک ( مینار پاکستان) میں 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گریٹر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے ، کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے گر یٹر اقبال پارک کی سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،پی ٹی آئی قیادت جلسہ کا مقام ناصر باغ منتقل کرلے .

ضرور پڑھیں: اے سی مانگو گا نہ ہی اسپتال جاؤں گا بس مجھے گرفتار کر لو۔۔۔۔ آصف زرداری کے دل میں اچانک گرفتار ہونے کی خواہش کیوں پیدا ہو گئی؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے اس سے پہلے جماعت اسلامی کو بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی

مگر مذہبی جماعت کی طرف سے جلسہ کیا گیا، دیکھنایہ ہے کہ آنیوالے دنوں میں اب تحریک انصاف جلسہ کرپائے گی یا نہیں.دوسری جانب خبر کے مطابق 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے لیے بری خبر آ گئی.میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم اب پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی پی ٹی آئی کے اعلان پر ڈٹ گئی ہے اور پی ایچ اے نے تحریک انصاف کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد کا کہنا ہے

کہ گریٹر اقبال پارک کی تزئئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور اگر گریٹر پارک میں جلسہ ہوتا ہے تو تزئین و آرائش پر لگائے گئےکروڑوں روپے ضائع ہو جائیں گے.تا ہم اگر تحریک انصاف یہاں زبردستی جلسہ کرنے گی تو کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں کی جائے گی.(ف،م)

..

ضرور پڑھیں: عمران خان نے آج تک جو کہا سب سچ کر دکھایا لیکن۔۔۔۔معروف صحافی منصور علی خان نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑوی سچائی سے سامنا کروا دیا

مزید خبریں :